14 مئی 2013 - 19:30
جلیلی اور اشٹائن کے درمیان آج استنبول میں مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان آج استنبول میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے متعلق بات چیت ہوگي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی  سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان آج استنبول میں  ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے متعلق بات چیت ہوگي۔ دونوں رہنما اجلاس میں مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیانیہ بھی جاری کریں گے۔ اس سے قبل قزاقستان کے شہر آلماتی میں فریقین کے درمیان مذاکرات کے دو دور مثبت رہے  لیکن گروپ 1+5 کے نمائندوں کے پاس کافی اختیارات نہیں تھے جس کی وجہ سے گفتگو کا اگلا دور استنبول میں طے پایا تاکہ گروپ 1+5 کے اراکین اپنے دارالحکومتوں سے مزید صلاح و مشورہ کرسکیں۔

......

/169